ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینکیا نائیڈونے پرچہ نامزدگی داخل کیا

وینکیا نائیڈونے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Wed, 19 Jul 2017 10:28:50    S.O. News Service

نئی دہلی18؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی کے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کی موجودگی میں سابق مرکزی وزیرایم وینکیانائیڈونے نائب صدر انتخاب کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کیے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بی جے پی صدر امت شاہ، سینئر لیڈرمرلی منوہر جوشی کے ساتھ بی جے پی کے اتحادی جماعتیں اور دیگر علاقائی پارٹیوں جیسے انادرمک اور تلنگانہ کی راشٹر سمیتی کے کئی لیڈر بھی ان کے ساتھ موجودتھے۔شیوسینا بھی اس موقع پر ان کے ساتھ نظر آئی۔مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور این ڈی اے کے کئی سینئر لیڈر ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ان کے نام کی تجویز دی اور ان کی حمایت کی۔بی جے پی پارلیمانی بورڈنے کل وینکیا نائیڈو کو این ڈی اے کا نائب صدر کے عہدہ کا امیدوار بنانے کافیصلہ کیاتھا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر نے نامکن دائر کرنے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی شہری ترقیات اوراطلاعات ونشریات کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔ضمنی صدارتی انتخابات پانچ اگست کو ہونے ہیں۔نائیڈو کی ٹکر اپوزیشن کے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی سے ہے۔


Share: